top of page

سپریم کورٹ کے حکم پر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے'مستقبل کی میڈیکل ہدایت' جمع کروانے کے لیے افسران مقرر کئے

ممبئی 10 اکتوبر 2024 ، بہتر صحت کی حالت میں میڈیکل علاج کے متعلق مریض کی خواہشات کو تحریری طور پر درج کرنے کا عمل "مستقبل کی میڈیکل ہدایت" (Living Will) یا (Advance Medical Directive) کہلاتا ہے۔ اس کا مقصد مریض کو عزت و احترام کے ساتھ موت کا حق دینا ہے، جس کے بارے میں سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کیے ہیں۔



ان ہدایات کے تحت، دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو اپنی مستقبل کی میڈیکل ہدایت کا ایک نسخہ متعلقہ حکام، جیسے میونسپل کارپوریشن، پنچایت کمیٹی، یا دیگر مقامی انتظامیہ کے پاس جمع کروانا لازمی ہے۔ اس حوالے سے، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 24 انتظامی وارڈز کے میڈیکل آفیسرز کو اس ہدایت کو محفوظ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ 


میونسپل کارپوریشن کے مطابق، https://www.mcgm.gov.in پر ان تمام تعینات کردہ افسروں کے نام، فون نمبر، اور ای میل فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ شہری اپنی ہدایات جمع کروا سکیں۔



جب کسی مریض کو ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے اور اس کی صحت یابی کی امید نہیں رہتی، تو اس کو زندگی بچانے والی مشینری(وینٹی لیٹر) کے ذریعے زندہ رکھا جاتا ہے۔ ایسے حالات میں مریض کے عزیز و اقارب کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کیا اس مشینری کو ہٹایا جائے یا نہیں۔ مریض اپنی زندگی میں ہی، جبکہ وہ بہتر صحت میں ہوتا ہے، مستقبل میں علاج کے متعلق اپنی خواہشات کا اظہار کر سکتا ہے، جس کو 'مستقبل کی میڈیکل ہدایت' کہا جاتا ہے۔



سپریم کورٹ کے 24 جنوری 2024 کے فیصلے کے مطابق، ان ہدایات کو محفوظ رکھنے کے لیے، BMC نے اپنے 24 میڈیکل وارڈز کے افسران کو نگران مقرر کیا ہے۔ عوامی صحت کے شعبے میں پیدائش اور موت کا اندراج کرنے والے معاون میڈیکل آفیسرز اور نائب ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسرز کو بھی اس عمل میں معاون مقرر کیا گیا ہے۔



میونسپل کارپوریشن نے اپنی ویب سائٹ https://www.mcgm.gov.in پر ان نگرانوں کے نام، فون نمبر، اور ای میل کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں تاکہ شہری ان سے رابطہ کر سکیں۔

bottom of page