top of page

ریاست میں 18 سے 19 سال عمر کے 22 لاکھ 22 ہزار 704 اور 100 سال کی عمر کو پار کرنے والے 47 ہزار 392 ووٹرز

31 October 2024


ممبئی،ریاست میں آنے والے 20 نومبر کو اسمبلی کے انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں، جس میں کل 9 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 119 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس میں 18 سے 19 سال کے عمر کے کل 22 لاکھ 22 ہزار 704 اور 100 سال یا اس سے زیادہ عمر والے 47 ہزار 392 ووٹرز شامل ہیں، یہ معلومات چیف الیکشن آفیسر کے دفتر سے جاری کی گئی ہیں۔

ریاست کے کل ووٹرز میں 5 کروڑ 22 لاکھ 739 مرد، 4 کروڑ 69 لاکھ 96 ہزار 279 خواتین، اور 6 ہزار 101 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔ 18 سے 19 سال کے عمر والے 22 لاکھ 22 ہزار 704 ووٹرز میں 12 لاکھ 91 ہزار 847 مرد، 9 لاکھ 30 ہزار 704 خواتین اور 153 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔ اسی طرح 20 سے 29 سال کے عمر کے 1 کروڑ 88 لاکھ 45 ہزار 005 ووٹرز میں 1 کروڑ 1 لاکھ 62 ہزار 412 مرد، 86 لاکھ 80 ہزار 199 خواتین، اور 2 ہزار 394 تیسری جنس کے ووٹرز شامل ہیں۔ 30 سے 39 سال کے عمر کے 2 کروڑ 18 لاکھ 15 ہزار 278 ووٹرز میں 1 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار 577 مرد، 1 کروڑ 6 لاکھ 91 ہزار 582 خواتین اور 2 ہزار 119 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔

اسی طرح 40 سے 49 سال کے عمر کے 2 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار 598 ووٹرز میں 1 کروڑ 7 لاکھ 49 ہزار 932 مرد، 99 لاکھ 79 ہزار 776 خواتین اور 890 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔ 50 سے 59 سال کے عمر کے 1 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار 794 ووٹرز میں 78 لاکھ 54 ہزار 052 مرد، 77 لاکھ 56 ہزار 408 خواتین اور 334 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔ 60 سے 69 سال کے عمر کے 99 لاکھ 18 ہزار 520 ووٹرز میں 50 لاکھ 72 ہزار 362 مرد، 48 لاکھ 46 ہزار 025 خواتین اور 133 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔

70 سے 79 سال کے عمر کے 53 لاکھ 52 ہزار 832 ووٹرز میں 26 لاکھ 36 ہزار 345 مرد، 27 لاکھ 16 ہزار 424 خواتین اور 63 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔ 80 سے 89 سال کے عمر کے 20 لاکھ 33 ہزار 958 ووٹرز میں 9 لاکھ 15 ہزار 798 مرد، 11 لاکھ 18 ہزار 147 خواتین اور 13 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔ 90 سے 99 سال کے عمر کے 4 لاکھ 48 ہزار 38 ووٹرز میں 1 لاکھ 97 ہزار 323 مرد اور 2 لاکھ 50 ہزار 715 خواتین شامل ہیں۔

100 سال یا اس سے زیادہ عمر والے ووٹرز میں 100 سے 109 سال کے عمر کے کل 47 ہزار 169 ووٹرز میں 20 ہزار 983 مرد، 26 ہزار 184 خواتین اور 2 تیسری جنس کے ووٹرز شامل ہیں۔ 110 سے 119 سال کے عمر کے کل 113 ووٹرز میں 52 مرد اور 61 خواتین ہیں۔ جبکہ 120 سال سے زیادہ عمر کے کل 110 ووٹرز میں 56 مرد اور 54 خواتین ہیں۔

ریاست میں پولنگ کے لیے کل 1 لاکھ 186 پولنگ مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 42 ہزار 604 شہری علاقوں میں اور 57 ہزار 582 دیہی علاقوں میں ہوں گے، یہ معلومات چیف الیکشن آفیسر کے دفتر سے فراہم کی گئی ہیں۔

bottom of page