top of page

راہل شیوالے کی ’آشیرواد یاترا‘ میں وزیراعلی کی موجودگی۔۔۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی موہن یادو کے علاوہ کئی اہم شخصیات شامل

ممبئی ۱۸ ؍ مئی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی وسطی ممبئی میں مہایوتی کے امیدوار راہل رمیش شیوالے کی جانب سے منعقد کی گئی’ آشیرواد یاترا‘میںعہدیداروں، کارکنوں اور عام لوگوں کے پرجوش ردعمل کی وجہ سے کامیاب انتخابی مہم ہوئی ہے ۔اس ’ آشیرواد یاترا‘ میںمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، اداکار گووندا اور کئی معززین کی موجودگی میں شروع ہوئی۔ یاترا بی جے پی ممبئی کے ریاستی صدر ایم ایل اے آشیش شیلار، ایم این ایس لیڈر سندیپ دیشپانڈے، ایم ایل اے پرساد لاڈ، ایم ایل اے تمل سیلون، ایم ایل اے سدا سراونکر، ایم ایل اے منیشا کیاندے بی جے پی کی ریاستی صدر چترتائی واگھ، سابق ایم ایل اے توکارام کاتے، بی جے پی ضلع صدر راجیش شرواڈکر، آر پی آئی کے سدھارتھ کسری اور دیگر معززین موجود تھے۔آشیرواد یاترا میں راہل شیوالے نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں میرے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوگوں کا مجھ پر بھروسہ ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ عوام ایک بار پھر جنوبی وسطی ممبئی کے انتخابات میںمجھے جیتائی گی۔آشیرواد یاترا چمبور، پانجرہ پول میں چھترپتی شیواجی مہاراج میموریل سے شروع ہوئی۔ جلوس کا آغاز چھترپتی شیواجی مہاراج کو سلام کرتے ہوئے ہوا۔ آشیرواد یاترا چمبور،سے سمن نگر سے ہوتی ہوئی سائن، دھاراوی ۹۰؍فٹ روڈ، جی ٹی بی اسٹیشن، وڈالا، تلک برج پلازہ سنیما اور پھر سینا بھون سے ہوتی ہوئی چھترپتی شیواجی مہاراج پارک سے ہوتی ہوئی بالاصاحب ٹھاکرے کی یادگار جگہ پر پہنچی۔ اس مقام پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، جنوبی ممبئی کے امیدوار راہل شیوالے اور دیگر معززین نے احتراماً بالاصاحب کی یاد کو سلام کیا ۔آشیرواد یاترا کے دوران راہل شیوالے نے مہم کے رتھ سے اتر کر بلڈ چلائی جس کی وجہ سے عہدیداروں اور کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوگیا۔

Comments


bottom of page