top of page

راج ٹھاکرے کے بعد رام داس اٹھاولے سے ملاقات ۔ یامنی یشونت جادھو کی انتخابی مہم میں تیزی ،عوام نے ایم پی بنانے کا عزم کیا

ممبئی یامنی یشونت جادھو کو شیوسینا نے جنوبی ممبئی سے امیدوار ی دی ہے جس کی وجہ سے ان کے اسمبلی حلقے میں خوشی کی لہر اور جوش پایا جارہا ہے ۔یامنی یشونت جادھو کی فیملی ہر طبقہ میں ہردلعزیز ہے مسلمانوں میں انھوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے ۔یشونت جادھو اور یامنی جادھو کارپویٹر رہتے ہوئے عوام کی زبردست خدمات کی ہے اسی وجہ سے عوام نے انھیں ایم ایل اے بنایا اور اب عوام نے عزم کیا ہے کہ یامنی جادھو کو دہلی ضرور بھیجے گے اس کا اندازہ ان کی ریلی میں سینکڑوں عوام کی بھیڑ سے لگایا جاسکتا ہے ۔جب سے یامنی یشونت جادھو کی امیدواری کا اعلان ہوا ہے انھوں نے سیاست کے بڑے لیڈران سے ملاقات کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے

انھوں نے پہلے منسے کے صدر راج ٹھاکرے سے ملاقات کی اور اب انھوں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے سے ملاقات کی ہے ۔وزیر رام داس اٹھاولے سے آشرواد لینے کے بعد ان میں سیاست کے تعلق سے گفتگوبھی ہوئی ہے ۔یامنی یشونت جادھو نے اسمبلی میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے انھوں نے عوام کے کام کے لیے اپنی طبیعت کا بھی خیال نہیں کیا اور لگاتار اسمبلی میں سوالات اٹھا کر سرکار کو جھکنے پر مجبور کیا ہے ۔انھوں نے آگری پاڑہ میں اردو سینٹر کے لیے جو جدوجہد کی ہے وہ جگ ظاہر ہے ۔ناگپور اسمبلی میں بھی انھوں نے اس کے لیے آواز اٹھائی اور حکومت نے جلد ہی اس سینٹر کے کام میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Comments


bottom of page