top of page

دھا راوی کے مسلمانوں نے راہل شیوالے کی حمایت کا اعلا ن کیا۔۔۔ دیونا ر سلائٹر ہاؤس ، حاجیوں اور قبرستان جیسےکئی پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کا کام کیا ہے

ممبئی ۔ جنوبی وسطی ممبئی کے مہایوتی کے امیدوار راہل شیوا نے مسلمانوں میں بھی خاصے مقبول ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے کبھی بھی کام کرنے کے تعلق سے ہندو مسلمان نہیں کیا یہ ہی وجہ ہے کہ دھا راوی کے مسلمانوں نے ایک طرفہ راہل شیوالے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ دھا راوی کے تاجر اور سوشل ورکر شکیل احمد شیخ نے بتایا کہ راہل شیوالے نے بقر عید کے موقع پر باہر سے بکرے لانے والے تاجروں کا ٹیکس معاف کرادیا ، ہندوستان سے حج پر جانے والے عازمین کو سعودی حکومت کو ٹیکس کے طور پر ۲۵۰۰ ریال دینے کا معاملہ کو پارلیمنٹ میں بحث کرتے ہوئے معاف کروایا، ہندوستان کے عازمین حج کا کوٹہ بڑھا دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین حج سفر کر سکیں ، 2010سے تمام قبرستانوں میں مفت برگے فراہم کرنے کا بجٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کرے7 کروڑ روپے کر دیا گیا، چیتا کیمپ ، شیواجی نگر اور انٹاپ ہل کے قبرستانوں کا تڑائین کاری کا کام کیا گیا ، واشی ناکہ میں قبرستان نہ ہونے کی کی وجہ سے سے مقامی لوگوں پریشانی ہوتی ہوتی تھی ان کے لیے ماہول میں قبرستان کی جگہ مہیا کرائی گئی۔ جشن عید میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر وزیر اعلی سے بات چیت کے بعد سرکاری تعطیل کی منظوری کا کام کیا۔ ، وزیر اعلی سے مسلسل بات چیت کے بعد اقلیتی کے فنڈ کو 7کروڑ سے بڑھا کر 14 کروڑ روپے کر دیا گیا۔ راہل شیوالے نے حکومت سے مدرسوں کو ملنے والے 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کے فنڈ کو بڑھا کر 10لاکھ روپے کر دیا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین رہتے ہوئے راہل شیوالے نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ بھنڈی بازار فیسٹول شروع کیا جواب بھی منایا جا تا ہے۔ حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش اور دیگر کئی کام کرائے گئے ، انٹاپ ہل میں شیخ مصری شاہ کی درگاہ کے بلند دروازے کا کام راہل شیوالے کی انتھک محنت سے مکمل ہوا۔محفل جہانگیریہ میں سولر لائٹس کا کام شروع کیا ہے۔ دھاراوی کے مسلمانوں کے اردو اسکول شروع کی گئی ۔ گوونڈی مہاراشٹر نگر میں ہر سال ہونے والے اجتماع کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا کام بھی شیوالے نے کیا ہے۔

bottom of page