![](https://static.wixstatic.com/media/8c5a98_21d7660bae7e454da43318da73ca273a~mv2.jpg/v1/fill/w_600,h_450,al_c,q_80,enc_auto/8c5a98_21d7660bae7e454da43318da73ca273a~mv2.jpg)
9 February 2025
خوشی کا راز کیا ہے؟
کیا خوشی صرف دولت میں مضمر ہے؟ کیا مہنگے لباس، قیمتی زیورات یا تعیشات سے انسان خوش رہ سکتا ہے؟ یہ سوالات ہمیشہ انسانی زندگی کا حصہ رہے ہیں۔ خوش رہنا ہر فرد کی خواہش ہے، مگر حقیقی خوشی کہاں ملتی ہے؟ ایک چینی مقولہ کہتا ہے:"سب سے زیادہ دانش مند وہ ہے جو سب سے زیادہ خوش رہتا ہے۔"خوشی درحقیقت قناعت، شکر گزاری، صبر اور محبت جیسے مثبت رویوں میں پوشیدہ ہے۔ اگر آپ خوش خلق، خوش گفتار اور خوشحال بننا چاہتے ہیں تو خوشی کو صرف مادی چیزوں میں تلاش کرنے کے بجائے اپنی سوچ کو تبدیل کریں۔
خوش رہنے کے بنیادی اصول• قناعت اور شکر گزاری:جو کچھ آپ کے پاس ہے اس کی قدر کریں۔ علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں:"مالداری دل کی بے نیازی میں ہے اور سب سے بڑی خوشی قناعت میں ہے۔"• سادہ زندگی:آئن اسٹائن کے مطابق:"سادہ زندگی گزارنے میں خوشی ہے۔"
• صحت مند زندگی:متوازن غذا، بھرپور نیند، جسمانی ورزش، اور سکون کے لمحات خوشی کا اہم ذریعہ ہیں۔• روحانی سکون:عبادات، نماز، ذکر و اذکار، اور مراقبہ دل کی صفائی اور روحانی خوشی فراہم کرتے ہیں۔
• خاندان کی خوشحالی:نیک بیوی، فرمانبردار اولاد، عمدہ اخلاق اور محبت بھرے رشتے خوشگوار زندگی کا راز ہیں۔
• لوگوں کی مدد:دوسروں کی خدمت، مدد اور چہرے پر مسکراہٹ لانے کا عمل خوشی دیتا ہے۔
• معاف کرنے کی عادت:معاف کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے اور سکون نصیب ہوتا ہے۔
خوشی کے مختلف پہلو• جسمانی خوشی:اچھی صحت، آرام، متوازن غذا اور نیند سے حاصل ہوتی ہے۔
• جذباتی خوشی:محبت، پیار، خلوص اور اعتماد کی بحالی جذباتی سکون کا سبب بنتے ہیں۔• روحانی خوشی:اللہ کا قرب، صبر و شکر اور دل کی صفائی سے حاصل ہوتی ہے۔
• عقلی خوشی:علم کا حصول، مسائل کا حل اور کامیابی خوشی دیتے ہیں۔
• سماجی خوشی:دوسروں کی مدد اور سماجی تعلقات خوشگوار زندگی کا حصہ ہیں۔
• جنسی خوشی:خوشگوار ازدواجی تعلقات اور ہم آہنگی سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔
زندگی کے جذبات اور خوشی
انسانی جذبات خوشی کے دوست بھی بن سکتے ہیں اور دشمن بھی۔ بنیادی جذبات میں خوشی، غم، خوف، غصہ، حیرت اور نفرت شامل ہیں۔ جبکہ محبت، حسد، ندامت، ہمدردی اور امید جیسے پیچیدہ جذبات ہمارے رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
خوش رہنے کے عملی اقدامات
• صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔• رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کریں۔• چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو محسوس کریں۔• معاف کرنے کی عادت اپنائیں۔• ماضی کے غم اور مستقبل کے اندیشوں کے بجائے حال میں جینے کی کوشش کریں۔• اللہ کے شکر گزار بندے بنیں اور دعا کو زندگی کا حصہ بنائیں۔
خوشی دراصل ہماری سوچ اور رویوں میں پوشیدہ ہے۔ اپنے دل کی صفائی، مثبت سوچ، قناعت اور محبت کے ذریعے ہم نہ صرف خود خوش رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی خوش رکھ سکتے ہیں۔"تم اپنی خواہشوں کو اپنی عمر اور وجود سے چھوٹا کر لو، تم خوشی بھی پا جاؤ گے اور سکون بھی۔"
از: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910