top of page

حجاب کے مسئلہ پر آچاریہ کالج کے ٹرسٹی سے حاجی ببو خان کی ملاقات

ممبئی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین جناب حاجی ببو خان ​​نے حجاب کے معاملے پر آچاریہ کالج کے ٹرسٹی مسٹر سبودھ سے ملاقات کی، کسی بھی لڑکی کے حجاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے، یہ ایک غلط افواہ ہے جو میڈیا میں پھیلائی جا رہی ہے، اور وہیں کالج میں ایک چینج روم بھی ہے، مسٹر سبودھ نے حاجی ببو خان ​​سے وعدہ کیا کہ لڑکیوں کو دوبارہ کبھی اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس میٹنگ میں ساحل خان، شبیر خان، ڈاکٹر نجمہ خان، شاداب انصاری، اور اقلیتی محکمہ کے وزیر قادری بھی موجود تھے۔

bottom of page