top of page

جی 20 میگزین میں مغل بادشاہ اکبر کی جم کر تعریف! وزیر اعظم مودی پر کپل سبل کا طنز


راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے G-20 میگزین میں مغل شہنشاہ اکبر کی تعریف کرنے پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ حکومت کا ایک چہرہ دنیا کے لیے ہے اور دوسرا ہندوستان کے لیے۔

کپل سبل نے لکھا کہG-20 میگزین میں حکومت نے مغل شہنشاہ اکبر کو امن اور جمہوریت کے علمبردار کے طور پر سراہا ہے۔اکبراعظم نے صلح کُل کا اصول متعارف

کرایا، انہوں نے آپس میں مل جل کر رہنے والا سماج وجود میں لانے ایک نئے مذہب دین ِ اِلٰہی کی بھی بنیاد رکھی تھی۔رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے جی 20 کتابچہ میں مغل شہنشاہ اکبر اعظم کی تاریخ پر حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ مودی حکومت کا دنیا کے لئے ایک چہرہ ہے اور انڈیا جو کہ بھارت ہے کے لئے دوسرا چہرہ ہے۔

انہوں نے جی 20 کتابچہ ”بھارت: دی مدر آف ڈیموکریسی“ کے صفحہ 38 کا حوالہ دیا جو اکبر سے متعلق ہے۔ کتابچہ میں لکھا گیا کہ اچھی حکمرانی بلالحاظ مذہب و ملت سبھی کی فلاح و بہبود کے لئے ہوتی ہے۔ تیسرے مغل بادشاہ اکبر نے اسی قسم کی جمہوریت اپنائی تھی۔ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کپل سبل نے ایکس پر لکھا کہ جی 20 میگزین میں حکومت نے مغل شہنشاہ اکبر کو امن و جمہوریت کا علمبردار قراردیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ حکومت کا دنیا کے لئے ایک چہرہ ہے اور انڈیا جو کہ بھارت ہے کے لئے دوسرا چہرہ ہے۔

برائے مہربانی ہمیں حقیقی من کی بات بتائیں۔ کتابچہ میں کہا گیا کہ اکبراعظم نے صلح کُل کا اصول متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے آپس میں مل جل کر رہنے والا سماج وجود میں لانے ایک نئے مذہب دین ِ اِلٰہی کی بھی بنیاد رکھی تھی۔

Comments


bottom of page