top of page

'جو نڈر تھے وہ جنگ میں گئے۔جو کائر تھے وہ سنگھ میں گئے'گجرات سے ٹیلر گرفتار

آر ایس ایس کے خلاف فیس بک پوسٹ کرنے پر گجرات کے راجکوٹ ضلع سے ایک تاجر کو گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری 18 اگست کو ہوئی ہے۔ پیشہ سے ٹیلر نےاپنی فیس بک پوسٹ میں آر ایس ایس پر تنقید کیاتھا۔ دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، ٹیلر اپلیٹا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کاچیئرمین بھی ہیں، اپلیٹا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ونود گھیراوڈا نے مبینہ طور پر فیس بک پر آر ایس ایس کے خلاف نازیبا پوسٹس کیں۔ یہ ایف آئی آر کوشل پرمار نے درج کروائی جو اپلیٹا تعلقہ کے آر ایس ایس صدر ہیں۔ پرمار نے کہا کہ گھیراوڈا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جو نڈر تھے وہ جنگ میں گئے، جو کائر تھے وہ سنگھ میں گئے۔تاجر ونود گھیراوڈا کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لیے ملزم کے ریمانڈ کی درخواست کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہے۔ وہ ملزم کو گرفتاری کے اگلے دن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے والے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ ملزم علاقے میں ٹیلرنگ کی دکان چلاتا ہے اور وہ اپلیٹا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا صدر بھی ہے۔

Comments


bottom of page