top of page

جنوبی وسطی ممبئی سے راہل شیوالے کی ہیٹرک یقینی۔ انوشکتی نگر اور دھاراوی اسمبلی حلقہ کا دورہ ،جگہ جگہ لوگوں نے شاندار استقبال کیا

ممبئی ।جنوبی وسطی ممبئی سے راہل شیوالے کو پھر امیدواری دی گئی ہے اس لیے اب کی بار ان کی ہیٹرک طے مانی جارہی ہے ۔اس کی وجہ بہت سی وجہ سے جس میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ وہ زمینی سطح کا لیڈر ہے اور ہر کسی سے عاجزی وانکساری کے ساتھ ملتے ہیں ۔ان کی شبیہ سیکولر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ مسلمانوں میں بہت مقبول ہے ۔مساجد کا معاملہ ہو یا مسلمانوں کا کوئی بھی معاملہ ہو راہل شیوالے خود لوگوں کے ساتھ جاکر افسران سے میٹنگ کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔دیونار سلائٹر ہاوس کے معاملے میں بھی انھوں نے بیوپاری کے مسائل کو حل کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ۔چیتا کیمپ ،ٹرامبے ،للو بھائی کمپاونڈ ،دھاراوی کے علاوہ دیگر علاقے کے لوگ بھی ان کے پاس مختلف مسائل کے لیے ان کی چمبور میں واقع آفس میں آتے رہتے ہیں ۔راہل شیوائے آفس میں موجود ہو یا نا ہو لوگو ں کا کام آسانی سے ہوجاتا ہے ۔کیونکہ راہل شیوالے کی آفس میں ایجوکیشن محکمہ ،ریلوے ٹکٹ کنفرمیشن محکمہ ،ہیلتھ محکمہ وہ دیگر الگ الگ محکمے بنائے گئے ہیں ۔جہاں پر لوگوں کو کام مفت میں کئے جاتے ہیں ۔الیکشن میں ان کی ریلی میں سینکڑوں افراد کی بھیڑ ہوتی ہے اور زیادہ تر لوگ بنا کسی پیسوں کی لالچ میں ان کے ساتھ آخر تک موجود رہتے ہیں ۔مہایوتی کے امیدوارراہل رمیش شیوالے نے انوشکتی نگر اسمبلی حلقہ ا دورہ کیا جس میں امبا پاڑا (ماہول)، گاون پاڑا (سائی مندر)، گاون پاڑا (وٹھل مندر)، گڈکری، پریاگ نگر، وشنو نگر، شنکر دیول، بھارت نگر، مہاڈا جے پلاٹ، مہاڈا کالونی، واشی ناکہ کے علاوہ دھاراوی اسمبلی حلقہ کملا رمن نگر، S.V.P. نگر، میگھواڑی، مدر ٹریسا روڈ، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر امیج، ایرانی ہوٹل، بسم اللہ ہوٹل، سائی اسپتال، نتیا نند ہوٹل، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر اسکول، پالواڑی، دھاراوی ریسٹورنٹ بانڈی مسجد کا اختتام وائٹ بیکری پر لوگوں سے ملاقات کی جہاں جگہ جگہ ان کی پھولوں سے استقبال کیا گیا اور بہت سے لوگوں نے انھیں اپنے مسائل بھی بتائیں ہیں جسے حل کرنے کی انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے ۔

bottom of page