ممبئی . جنوبی وسطی ممبئی سےدوبار کے ایم پی راہل شیوالے کے بارے میں مسلمان کیا خیال رکھتے ہیں اس کے بارے میں ایک سروے کرایا گیا جس میں عوام جس میں بالخصوص خواتین بھی شامل تھی سبھی نے انیل دیسائی کے مقابلے میں راہل شیوالے کو پسند کیا ہے ۔سوشل میڈیا کے ذریعے کرائے گئے اس سروے میں چیتا کیمپ کی ایک خاتون نے کہا کہ وہ کسی بیماری میں مبتلا تھی اسے علاج کی سخت ضرورت تھی لیکن اس کے پاس پیسے نہیں ہونے کی وجہ سے وہ پریشان تھی وہ ایک دن کسی کے کہنے پر راہل شیوالے کی آفس میں چلی گئی جہاں اسے جے جے اسپتال میں علاج کرانے کا مشورہ دیا گیا اور راہل شیوالے کی آفس سے ڈاکٹروں کو بات کی گئی ۔اس خاتون نے کا کہ میں کام بہت جلد ہوگیا اور میرا کامیاب آپریشن بھی ہوا اس میں مجھے ایک پیسے کا بھی خرچ نہیں آیا ۔اسی طرح ایک شخص نے بلڈ کینسر کے علاج کے لیے راہل شیوالے سے رابطہ کیا تھا جس پر اسے پوری مدد کی گئی ۔سروے کرنے والے نے یہ بھی سوال کیا کہ راہل شیوالے کو ووٹ دوگے تو بی جے پی کی مدد ہوگی اس پر ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پارٹی سے مطلب نہیں ہے ہم اس شخص کو برسوں سے جانتے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے ہم ان کی آفس میں چلے جاتے ہیں اور وہاں سے ہمارا کام ہوجاتا ہے ۔انیل دیسائی کون ہے ہم نہیں جانتے اگر کسی کام کے لیے ان کے پاس جانا ہوا تو کہا ں جائیں گے یہ بھی ہمیں معلوم نہیں ہے ۔اس طرح دھاراوی کی عوام نے بھی راہل شیوالے کے بارے میں اپنا رد عمل دیا ہے ۔للو بھائی کمپاونڈ اور قریشی مسجد کے لوگوں نے حمایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ مدرسے اور مساجد کی تعمیر کے لیے راہل شیوائے نے ہماری مدد کی ہے ۔
top of page
bottom of page