top of page

جنتا نگر چمبور میں پہلا کامیاب میڈیکل کیمپ، 532 مریضوں کا مفت معائنہ

29 January 2025


ممبئی،26 جنوری کو جنتا نگر چمبور میں مدرسہ معراج العلوم کے سابق طالب علم اور معروف سماجی کارکن مولانا اشرف خان کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ایک بڑے پیمانے پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 14 ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں اور 532 مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہوئے ضروری دوائیں بھی تقسیم کیں۔علاقے کے ایک مشہور ڈائگنوسٹک سینٹر نے بھی اس موقع پر خون کے مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی، جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے۔

یہ میڈیکل کیمپ نہ صرف جنتا نگر بلکہ آس پاس کے علاقوں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہا۔ مقامی افراد اور رضاکاروں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون پیش کیا۔اس موقع پر تلک نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر افسر ششی کانت پوار اور ان کی ٹیم نے کیمپ میں شرکت کرکے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔


اس کے علاوہ سابق ایم ایل اے چندر کانت ہنڈورے، ان کی اہلیہ اور کارپوریٹر سنگیتا ہنڈورے، سیو سینا پارٹی کے وشال ہوبالے (شاکھا پرمکھ) اور موجودہ ایم ایل اے تکارام کاتے سمیت کئی سماجی شخصیات نے بھی اپنی موجودگی سے مولانا اشرف خان کے عزم کو سراہا اور آئندہ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مولانا اشرف خان نے اس کامیاب میڈیکل کیمپ کا سہرا مدرسہ معراج العلوم اور اس کے اساتذہ کے سر باندھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرام صحت عامہ کی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہیں اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہنے کی امید ظاہر کی۔یہ میڈیکل کیمپ جنتا نگر کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا، جو علاقائی ترقی میں ایک مثبت قدم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

MimTimes

7504696786

  • Whatsapp
  • Telegram
  • Linkedin
  • Instagram
  • Facebook
  • X
  • Youtube

© 2014 by TheHours. Powered and secured by Mimtimes

bottom of page