top of page

بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو ۱۰ ؍ فیصد ریزرویشن دیا جائے: ابو عاصم اعظمی


وزیر طب حسن مشرف نے یونانی میڈیکل کالج بنائے جانے کی یقین دہانی کرائی

ناگپور:مہاراشٹر کے سرمائی اجلاس میں رکن اسمبلی نے اس باربھی یونانی ڈاکٹرو ں کا معاملہ زور شور سے اٹھایا ہے انھوں نے اس مرتبہ بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو بھی ۱۰ ؍فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ایک سرکاری یونانی میڈیکل کالج بنائے جانے پر زور دیا ہے جس پر وزیر حسن مشرف نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔آج ناگپور سرمائی اجلاس میں رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے یونانی ڈاکٹروں نے کے مسائل پر کہا کہ مہاراشٹر حکومت نےآیورویدک ڈاکٹروں کی طرح یونانی ڈاکٹروں کے ساتھ بھی انصاف کیا جائیگااس کے لیے یونانی ڈاکٹروں کو بھی ۱۰ ؍ فیصد ریزرویشن دیا جائیگا لیکن ریزرویشن کا فیصلہ کرنے کے بعد بھی اس پر عمل کرنے پر ٹال مٹول کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ ماہ ناسک میونسپل کارپوریشن میں آیوش میڈیکل آفیسرز کے ۲۰؍عہدوں کے لیے آسامیاں نکالی گئی تھی لیکن اس میں بھی بی یو ایم ایس یعنی یونی ڈاکٹروں کو نظر اندازکیا گیا ہے۔مراٹھواڑہ میں ۲۵؍ڈسپنسریاں بندہیں ان میں یونی ڈاکٹروں کی تقرری کرکے انھیں شروع کیا جائے ۔ بالا صاحب ٹھاکرے ’اپلا دواخانہ ‘میں اب تک صرف ایک فیصدیونی ڈاکٹروں کی تقرری ہوئی ہے۔  جلد از جلد P.H.C.  میں ۱۰؍فیصد تقرری کا سرکاری حکم جاری کیا جائے۔ آیوروید اور یونانی دونوں یکساں معیار کے ہیں لیکن اب تک ریاست مہاراشٹر میں ایک بھی سرکاری یونانی میڈیکل کالج نہیں ہے۔ جبکہ مہاراشٹر میں ۷؍ آیوروید اورایک ہومیوپیتھی میڈیکل کالج موجود ہیں۔دیہی صحت اور بہبود کے مرکز میں۷؍دسمبر کو جاری کردہ سرکاری حکم نامے میں آیورویدک گریجویٹس کو ہیلتھ آفیسر کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن یونانی گریجویٹس کو نہیں۔  اس سلسلے میں فوری طور پر یونانی ڈاکٹروں کو بھی شامل کیا جائے۔وزیر میڈیکل حسن مشرف نے ایوان میں ابو عاصم کو یقین دہانی کرائی کے وہ جلد از جلد یونانی میڈیکل کالج شروع کرانے کی کوشش کرینگے اور نوکریوں میں ۱۰ ؍ فیصد ریزرویشن بھی دیا جائیگا۔

Comentários


bottom of page