top of page

بی جے پی حکومت نے قصداً اس آرڈیننس کی مدت کو کالعدم ہوجانے دیا تاکہ اس کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے۔

بی جے پی حکومت نے قصداً اس آرڈیننس کی مدت کو کالعدم ہوجانے دیا تاکہ اس کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے۔

نسیم خان کے مطابق گزشتہ ۹ برسوں کے دوران میں اسمبلی میں مسلسل یہ مطالبہ کرتا رہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کی بنیاد پر مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے والا تعلیمی شعبے کا ریزرویشن بحال کیا جائے لیکن صرف وعدے کیے گئے۔ نسیم خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں 50برادریاں ہیں، ان تمام کی پسماندگی پر غور کرتے ہوئے مسلم سماج کے طلبہ کوانصاف دیا جائے۔ نسیم خان نے اپنے مکتوب کے ساتھ مسلمانوں کی ان 50برداریوں کی فہرست میں وزیراعلیٰ کو سونپی ہے جنہیں پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دیا گیا تھا۔نسیم خان کے اس مطالبے کے بعد وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے مناسب اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 


bottom of page