ممبئی . وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے چمبور علاقہ کے گھاٹلا میں منعقدہ مہایوتی کی انتخابی مہم کے اجلاس میں ’پھر ایک بار مودی سرکار، پھر ایک بار راہل شیوالے خاصدار‘ کے الفاظ کے ساتھ اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ راہل شیوالے کے دس سالوں میں کام کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے راہل شیوالے سے ملک کے روشن مستقبل کے لیے جنوبی وسطی ممبئی سے جیتنے اور مودی کا دوبارہ ساتھ دینے کی اپیل کی۔ منگل کی شام گھاٹلا گاؤں میں منعقدہ میٹنگ میں ایم پی کرپال تمانے، ایم ایل اے پرساد لاڈ، ایم ایل اے گوپی چند پراڈلکر، سابق ایم ایل اے توکارام کاتے، بی جے پی ضلع صدر راجیش شرواڈکر، ایم این ایس لیڈر سندیپ دیشپانڈے، اداکار دگمبر نائک، شیوسینا ڈویژن کے سربراہ اویناش رانے، خواتین ڈویژن کی سربراہ سنیتا ویتی اور دیگر معززین موجود تھے۔وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان اب مضبوط ہے مجبور نہیں، ۲۰۱۴؍سے مہایوتی حکومت کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں عظیم الشان شری رام مندر کی تعمیر اور آرٹیکل ۳۷۰؍کو منسوخ کر کے بالاصاحب ٹھاکرے کے خواب کو پورا کیا ہے۔ مودی جی کی قابل قیادت کی وجہ سے بھارت کی ساکھ دنیا بھر میں بڑھی ہے اور اب پاکستان بھی ہماری طرف ٹیڑھی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ۱۴۔۲۰۱۹؍میں تیر کمان کو ووٹ دیا تھااب ۲۰۲۴؍بھی تیر کمان کو ہی ووٹ کرنا ہے یہ ہی اصل شیوسینا ہے ۔ممبئی میں تمام رکے ہوئے تعمیر نو کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ضروری حکومتی فیصلے لیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ممبئی میں کچی آبادیوں کی بحالی کے منصوبے کو نافذ کرکے بالا صاحب ٹھاکرے کے خواب کو پورا کریں گے۔ مہایوتی امیدوار راہل شیوالے نے اپنی تقریر میں دس سالوں میں کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری دی جس میں دھاراوی ری ڈیولپمنٹ بی ڈی ڈی ری ڈیولپمنٹ بھی شامل ہے۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں راہل شیوالے نے جنوبی وسطی ممبئی میں بہت زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں اور اب ان کے خلاف جو امیدوار کھڑا ہیں انہیں لوگ نہیں پہچانتے۔ انھوں نے اپیل کی کہ پولنگ کے دن زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کا فریضہ ادا کریں تاکہ مخالف امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائے۔
top of page
bottom of page