جہاں پورے دیش میں نفرت کا ماحول بنا ہوا ہے ایسے نازک وقت میں ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دینے اور بھائی چارہ کو بڑھاوا دینے کا کام کر رہے ہیں ایڈوکیٹ اشیش شیلار
ایک طرف مسلمانوں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے اپسی بھائی چارہ بگڑ رہا ہے تو وہیں دوسری طرف ممبئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اپنی پوری ٹیم کو لے کر جامع مسجد پہنچ کر لوگوں سے ملاقات کر کے امن کا پیغام دے رہے ہیں اور مسلمانوں کے فلاح و بہبود کی بات کر رہے ہیں
ایڈوکیٹ آشیش شیلار صدر بھارتیہ جنتہ پارٹی ممبئی اور حاجی حیدر اعظم صاحب سیکرٹری بی جے پی مہاراشٹر کی موجودگی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر پارٹی کو مضبوط بنانے کا اور سماج کے حق میں کام کرنے کا فیصلہ کیا آشیش شیلار صاحب نے کہا وزیراعظم جناب نریندر مودی صاحب کے کاموں سے خوش ہو کر بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگ پارٹی سے جڑ رہے ہیں انہوں نے کہا مرکزی اور ریاستی سرکاریں دونوں اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں انہوں نے جامع مسجد کو دیکھا اور کہا مجھے خوشی ہے کہ جامع مسجد کے ٹورسٹیان بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑ کر سماج کا کام کرنے کا حوصلے رکھتے ہیں انہوں نے کہا بہت جلد ان کو بڑی ذمہ داری بھی دیں گے جناب حاجی حیدر اعظم صاحب نے کہا جناب شعیب خطیب صاحب کئی مہینوں سے ہمارے رابطے میں تھے ہماری اکثر ملت کو لے کر بات ہوتی رہتی تھی جس سے متاثر ہو کر شعیب خطیب اور ان کے تمام ساتھیوں نے یہ فیصلہ کیا کہ سماج کا اگر کام کرنا ہے صحیح ڈھنگ سے تو بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑ کر کام کرنے میں اسانی ہوگی تمام جامع مسجد کے ٹرسٹیان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب آشیش سیلار صاحب کا پرزور استقبال کیاحاجی حیدر اعظم صاحب کا خاص استقبال کرتے ہوئےکہا کہ اس سال جس طرح حاجی صاحب کے قیادت میں حاجیوں کے لیے سہولتیں فراہم کی گئیں وہ قابل تعریف ہیں اس پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی ممبئی کے جنرل سیکرٹری سنجے اپادھیائے سابق ایم ایل اے راج کے پروہت اتول شاہ صاحب اور اکاش پروہیت کے علاوہ ڈاکٹر احمد رانا حاجی عبدالرشید سید مناظر حسین ایس ایم خان غفران شیخ عبدالرزاق میمن اور بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے