ممبئی ۔ پرہار جن شکتی پارٹی کے صدر ایم ایل اے بچو کڈو نے ممبئی جنوبی وسطی لوک سبھا حلقہ کے لیے مہایوتی کے امیدوار راہل شیوالے کی حمایت کا اعلان کیا۔ بچو کڈو معذور ںکے ساتھ سائن میں راہل شیوالے کے تعلقات عامہ کے دفتر پہنچے اور اس حمایت کا اعلان کیا۔ کڈو نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں راہل شیوالے کی جیت کے لیے جنوبی وسطی ممبئی میں کام کریں گے۔ اس موقع پر ایم ایل اے راج کمار پٹیل، بی جے پی ضلع صدر راجیش شرواڈکر اور معذور افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایم ایل اے بچو کڈو نے کہاکہ معذور بھائیوں کے لیے راہل شیوالے کے کام اور مستقبل میں ان بھائیوں کے لیے ان سے متوقع کام کو دیکھتے ہوئےہم آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پرہار جن شکتی کی جانب سے عوامی طور پر ان کی حمایت کر رہے ہیں۔جنوبی وسطی ممبئی میں دھاراوی، سائن کولیواڑا، انوشکتی نگر، چیمبور میں تقریباً دس ہزارمعذور ہیں۔ اس لیے راہل شیوالے کو اس حلقے کے تقریباً ۴۰؍ ہزار شہریوں کی حمایت حاصل ہوگی۔ایم ایل اے بچو کڈو نے ریاستی حکومت کے ذریعے معذوروں کے لیے بہت کام کیا ہے۔ مجھے گزشتہ دس سالوں میں مرکزی حکومت کے ذریعے ان بھائیوں کی خدمت کا موقع بھی ملا۔ ہم مل کر مستقبل میں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے ذریعے معذور بھائیوں کے لیے خاطر خواہ کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
top of page
bottom of page