top of page

ایس ایم ایس کمپنی کے خلاف گوونڈی کی عوام کو ملی بڑی جیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔این جی ٹی کا ماحولیاتی نقصان کےمعاوضے کا تعین کرنے کے لیے ماہر کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

ایس ایم ایس کمپنی کے خلاف گوونڈی کی عوام کو ملی بڑی جیت
ایس ایم ایس کمپنی کے خلاف گوونڈی کی عوام کو ملی بڑی جیت

ممبئی(محمد ریحان)ستمبر 2023 میں، بامبے ہائی کورٹ نے گوونڈی دیونار میں واقع ایس ایم ایس اینوکلین بائیو میڈیکل ویسٹ انسینریٹر کو دو سال کے اندر ایک صنعتی علاقے میں منتقل کرنے کا حکم دیا، کیونکہ فیکٹری نے ماحولیاتی معیارات کی خلاف ورزی کی تھی۔ مقامی رہائشیوں نے ہوا کے معیار کو مانیٹر کرنے کے لیے آلات نصب کیے اور ماحولیاتی نقصان کے معاوضے (Environmental Damage Compensation - EDC) کے لیے بامبے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ایک سماعت کے دوران، بامبے ہائی کورٹ نے عرضی کو نیشنل گرین ٹریبونل (NGT) کو منتقل کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد شہریوں نے NGT پونے بنچ کے سامنے ایک نیا مقدمہ دائر کیا۔ اب، ایک سال سے زائد عرصے بعد، NGT نے ماحولیاتی نقصان کے معاوضے کا تعین کرنے کے لیے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ تمام متعلقہ فریقین کو چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور کیس کی اگلی سماعت 12 نومبر 2024 کو ہوگی۔

یہ فیصلہ گوونڈی کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ وہ طویل عرصے سے فیکٹری کی وجہ سے آلودگی اور صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Comments


bottom of page