top of page

1992 کے بعد سے جوگیشوری میں کوئی فساد نہیں ہوا۔ سابق وزیر رویند روا ئیکر سے سبھی سماج کے لوگ مطمئن : سید نین علی

ممبئی ۔ شمال مغربی ممبئی کے لوک سبھا امیدوار رویندر وائیکر پہلی مرتبہ لوک سبھا کے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ وہ جو گیشوری 4 مرتبہ کارپوریٹر، 3 مرتبہ رکن اسمبلی اور وزیر تک رہے ہیں رویندر وائیکر کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی خدمات کرنے میں ذات پات نہیں دکھا ۔ سبھی کو ایک نظر سے دیکھا اور لوگوں کا بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ باندرہ پلاٹ کے سید ببن علی کامل علی نے نمائندے کو بتایا کہ میں نے انھیں 35 سال ، لوگوں کی خدمات کرتے ہوئے دیکھا ہے انھوں نے کبھی بھی ہندو، مسلم، سیکھ عیسائی نہیں کیا ۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس علاقے میں اکثر ہندو مسلم فساد ہو جاتا تھا لیکن1992 کے بعد سے یہاں ایک بھی فساد نہیں ہوا ہے ۔ حال ہی میں انھوں نے میگھ واڑی مسلم قبرستان کی کام 3 کروڑ کے فنڈ سے کیا ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں پر 12 مساجد ہے ان کے تعمیری کام میں کسی بھی طرح کی کوئی سرکاری پریشانی آنے نہیں دی ۔ لوگوں کے پانی کے مسائل اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت وہ موجود رہتے ہیں ۔ ان کی وجہ سے لوگوں کو پکی سڑکیں ملیں ہیں ۔ جو گیشوری میں باندرہ پلاٹ ، ہری نگر ، پاسکل کالونی ، اندھیری پلاٹ، پریم نگر ، عید گاہ میدان ، مچھلی مارکیٹ ، گونی نگر ، آمینه نگر ، رام گڑھ یہاں مسلمانوں کی کثیر آبادی موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ علاقے کے لوگوں کے لیے گارڈن بھی شاندار بنوا کر دیا ہے۔

Comments


bottom of page