top of page

15اگست کو لال قلعہ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے پروگرام میں ملک بھر سےخصوصی مہمان مدعو

15 اگست کو لال قلعہ میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کے پروگرام میں ملک بھر سے تقریباً 18,000 خصوصی مہمان مدعو کئے گئے ہیں ۔نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خصوصی مہمانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے ۔اس میں سرپنچ، اساتذہ، نرسوں، کسانوں، ماہی گیروں وہ دیگر شاملِ ہیں۔مہاراشٹر میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے چار مستفیدین خصوصی طور پر لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔اس سال 15 اگست کو لال قلعہ میں وزیر اعظم کے ساتھ یوم آزادی پر پرچم کشائی کے پروگرام میں ملک بھر سے تقریباً 18,000 خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

bottom of page